زمبابوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق

   

ہرارے ۔کرکٹ زمبابوے نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔ مہمان ٹیم اکتوبر نومبر میں تین ونڈے اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔ پہلے تین ونڈے 30 اکتوبر، یکم نومبر اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ تین ٹی 20 میچز 7، 8 اور 10 نومبر کوہوں گے۔