زمینی تنازعہ میں عمر رسیدہ شخص کا قتل

   

دیوریا: اترپردیش کے ضلع دیوریا کے ردرپور علاقے میں زمینی تنازعہ میں ایک عمر رسیدہ شخص کی لاٹھی۔ ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کا قتل کردیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ ایس پی سنکلپ شرما نے اتوار کو یہاں بتایا کہ رودرپور علاقے کے گرام گنگوہ سرتپورا میں گاؤں کے ہی سشیل سنگھ اور روندر سنگھ کے درمیان راستے کے تنازع کے سلسلے میں عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے ۔ اسی تنازع کے سلسلے میں ہفتہ کی رات دونوں فریقین میں مارپیٹ ہوگئی۔ جس میں روندر سنگھ کے فریق کے لوگوں نے سشیل سنگھ کی لاٹھی ڈنڈوں سے مارکر شدید طور سے زخمی کردیا۔