زنا کے سبب طلاق پر مطلقہ کو گزارہ نہیں: عدالت

   

٭ بامبے ہائی کورٹ نے حال ہی میں تحت کی ایک عدالت کے حکمنامہ کو حق بجانب قرار دیا جس میں مطلقہ عورت کو ادا کئے جانے والے ماہانہ گزارہ کو منسوخ کردیا گیا۔ یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا کہ طلاق اس عورت کے خلاف زنا کا ثابت ہونے کے بعد قرارپائی تھی۔ شوہر نے 2000 ء میں طلاق کیلئے درخواست داخل کی اور اسے ہندو میریج ایکٹ 1955 ء کے سیکشن 13 کے تحت طلاق کی اجازت دی گئی۔