زنخوں کا برہنہ ہوکر پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ

   

ممبئی: ممبئی سے متصلہ نوی ممبئی کے اے پی ایم سی ٹرک ٹرمینل میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران زنخوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر اپنے کپڑے اتارے اور فرش پر لیٹ کر احتجاج کیا۔ یہ واقعہ پیر کی آدھی رات پیش آیا جس کے بعد پولیس نے غیر قانونی اجتماع، عوامی بے حیائی، سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور سرکاری ملازمین پر حملے کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق، ٹرک ٹرمینل کے قریب زنخوں کی فحش حرکات کی شکایات بڑھ رہی تھیں۔رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر یہ خوجہ سرا ٹرک ٹرمنس کے سنسان مقام پر مبینہ طورپر جسم فروشی کیا کرتے تھے اور اپنے گاہگوں کو لوٹ بھی لیا کرتے تھے ۔ پیر کی رات اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر پربھاکر شیورکر اور ان کی ٹیم نے گشت کے دوران کچھ خواجہ سراؤں کو جزوی طور پر برہنہ ہو کر گاڑیوں کو روکتے اور فحش اشارے کرتے دیکھا۔