زویا اختر کی فلم اکیڈیمی ایوارڈز کیلئے انڈیا کی آفیشل انٹری

   

نئی دہلی ، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)ڈائریکٹر زویا اختر کی فلم ’’گلی بوائے‘‘ جس میں رنویر سنگھ کا مرکزی کردار ہے، اسے 92 ویں اکیڈیمی ایوارڈز میں انٹرنیشنل فیچر فلم کیٹگری میں انڈیا کی آفیشل انٹری کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ فلم فیڈریشن آف انڈیا نے آج یہ اعلان کیا۔ یہ فلم رواں سال فبروری میں ملک بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔