زو پارک میں سیاحوں کی آمد و رفت میں اضافہ

   

مختلف انواع کے 90 سے زیادہ نئے جانوروں کی پیدائش
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے نہرو زوالوجیکل پارک میں گزشتہ سال اپریل سے سیاحوں کی آمد و رفت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ زو پارک میں مختلف انواع کے 90 سے زیادہ نئے جانوروں کی پیدائش ہوئی ہے ۔ زو میں شیر کے چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جو کہ تین افریقی شیروں اور تین ایشیائی شیروں پر مشتمل ہے ۔ چڑیا گھر کی ویٹرنری ٹیم ان کی قریب سے نگرانی کررہی ہے اور ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جارہی ہے ۔ زو پارک میں اس وقت کل 17 شیر ہیں ۔ جن میں 5 افریقی اور 12 ایشیائی شامل ہیں ۔ چھ بچوں کے اضافے کے ساتھ شیروں کی تعداد 23 ہوگئی ہے ۔ پچھلے سال سے بنگال ٹائیگر کے چھ بچے پیدا ہوچکے ہیں جن میں تین سفید اور تین پیلے شامل ہیں ۔ اس وقت کل 10 بنگال ٹائیگرس اور 10 وائٹ ٹائیگرس ہیں ۔ پچھلے سال سے 18 سے زیادہ ماؤس ڈیر ، 8 بلیک ہرن ، اور 2 ہاگ ڈیئر فیوتر پیدا ہوچکے ہیں ۔ پچھلے تین مہینوں میں چار شتر مرغ کے چوزے ، تین لومڑی کے بچے اور دو گولڈن فینرنٹ ( رینبو میور ) کے بچے پیدا ہوئے ۔ مزید برآں ایک چار سینگوں والا ہرن اور ایک سامبر ہرن کا بچہ پیدا ہوا۔ 2010 سے پیدا ہونے والے 500 سے زیادہ ماؤس ہرن کو امر آباد اور کرول جیسے شیروں کے ذخائر میں فراہم کیا ہے ۔ یہ افزائش نسل کی کامیابیاں جانوروں کے تحفظ اور سائنسی پرگراموں کی ریاست کا نتیجہ ہیں ۔ زو پارک کیوریٹر جے وسنتا نے کہا کہ زو حکام کی کوششوں کے نتیجہ میں مختلف انواع میں اضافہ ہورہا ہے اور ساتھ ہی سیاح کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔۔ ش m/b