زہریلا کھانا کھانے سے 80 افراد کی صحت بگڑی

   

لوساکا: افریقہ کے جنوبی حصے میں واقع ملک زامبیا کے کاپر بیلٹ صوبے کے چیلیلابومبے قصبے میں ایک فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ سے مشتبہ زہریلا کھانا کھانے سے تقریباً 80 افراد کی صحت بگڑ گئی، جنہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ کاپر بیلٹ صوبے کے پولیس کمشنر پیس ویل مویمبا نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ 7 اپریل کو پیش آیا جب متعدد افراد نے فاسٹ فوڈ کی دکان سے شوورما (چکن ریپ) خرید کر کھایا۔ اسی دوران 80 کے قریب لوگوں نے پیٹ میں درد اور الٹی کی شکایت کی جس کے بعد انہیں مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔پولیس نے ہسپتالوں کا دورہ کیا اور گریس کلینک میں داخل 10 مریض، لوبینجیلے کلینک میں تین مریض اور کونکولا مائن ہسپتال میں 14 مریضوں کو داخل کرانے کی اطلاع دی۔ داخل مریضوں کی کل تعداد 80 تک پہنچ گئی۔ مریضوں کی حالت مستحکم ہے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے ریسٹورنٹ کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔