رائے پور:چھتیس گڑھ کے بلودہ بازار میں زہریلی گیس سے 38 طلباء کے بیمار ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے قومی انسانی حقوق کمیشن نے چھتیس گڑھ کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کرکے رپورٹ طلب کی ہے۔ این ایچ آر سی نے چار ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔یہ واقعہ 22 جنوری کو پیش آیاتھا۔ چھتیس گڑھ کے بلودہ بازار ضلع میں ایک قریبی سیمنٹ فیکٹری سے دھواں نکلتا ہوا پایا گیاجس کی وجہ سے 38 طلبہ کو الٹیاں ہونے لگیں اور وہ بے ہوش بھی ہو گئے تھے۔