کانپور۔ انسانوں کے بعد بڑھتی فضائی آلودگی جو اب جنگلاتی زندگی کے لئے بھی خطرہ بن رہا ہے۔زہریلی فضاء کی وجہہ سے جانوروں کے برتاؤمیں بڑی تبدیلی آرہی ہے‘ اس کے علاوہ کانپور کے زولوجیکل پارک میں ان کی صحت پر اثر پڑرہا ہے۔
کانپور زو کے جانوروں کے افیسر آر کے سنگھ نے ائی اے این ایس کو بتایا کہ ”آلودگی کا راست اثر نہیں ہوتا۔ انسانوں کی طرح یہ جانوروں کو بھی آہستہ آہستہ مارتی ہے۔
تاہم آلودگی کی وجہہ سے کسی جانور کی موت کے ہم شاہدن ہیں ہے مگر اس کے اثرات ہم نے شیر کے پھیپھڑوں میں ضرور دیکھیں ہیں‘ جس کی قدرتی موت پچھلے ماہ میں ہوئی تھی۔
دیگر کچھ چیزیں بھی اس کے پھیپھڑوں میں پھنسے ہوئے تھے“۔ انہوں نے مزید کہاکہ آلودگی کی کا اثر دیگر جانوروں میں ان کی موت سے قبل دیکھا گیا ہے۔
مذکورہ افیسر نے کہاکہ ”سوتی آلودگی پہاڑی بھالو او رگینڈی نر اورمادہ کے ملن سے رک جاتے ہیں۔ وہ سوتی آلودگی سے پاک ماحول چاہتے ہیں اس کام کے لئے مگر ایسا ماحول نہ ہونے کی وجہہ سے وہ ایک دوسرے کے قریب نہیں آرہے ہیں“۔
زور اسٹنٹ ڈائرکٹر اے کے سنگھ نے کہاکہ ’سوتی اور فضائی آلودگی سے کانپور میں جانور کافی متاثر ہورہے ہیں۔ یا تو وہ برہم یا سست ہوجاتے ہیں۔
اس کے علاوہ تعمیراتی کام چوبیس گھنٹے چلنے کی وجہہ سے بھی ان کی بے چینی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے“۔
زو کے قریب میں نئے اسٹیشن‘ سڑکوں کی تعمیر سے بھی جانوروں کوبے چین کررہے ہیں۔
مذکورہ نیشنل گرین ٹربیونل نے تعمیراتی کاموں پر روک لگادی تھی مگر اس کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے مشروط اجازت فراہم کی ہے۔