زیرالتواء فائیلوں کی یکسوئی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

   

سنگاریڈی میں دفاتر کا معائنہ ، کلکٹر کا دورہ ، ملازمین کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

سنگاریڈی ۔20 اکتوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر اے شرتھ کلکٹر ضلع نے سنگاریڈی کلکٹریٹ میں دفاتر کا معائنہ کرتے ہوے ملازمین کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملازمین کو چاہیے کہ وہ آفس کے کام کاج کے علاوہ اپنے آس پاس بھی صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ٹیبل کرسی و دیگر فرنیچر کا انتظام بھی بہتر ہونا چاہیے ٹیبل پر فائلوں کا انبار نہیں ہونا چاہیے تمام ملازمین اپنے کام کاج پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے زیرالتواء فائلس کی یکسوئی پر توجہ دیں ضلع کلکٹر نے عہدیداروں سے دریافت کیا کہ کتنے فائل زیرالتوا ہیں یہاں پر اصول کے مطابق کام انجام دیں انہوں نے تمام سیکشن کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اندرون ایک ہفتہ زیرالتوا فائلوں کا جائزہ لیتے ہوے مسائل کی یکسوئی پر توجہ دیتے عوام کو راحت پہنچائیں ۔کلکٹریٹ میں پانی کا انتظام، صاف صفائی کے علاوہ دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ عہدیدار بپابندی وقت اپنے دفاتر پر حاضر رہیں اور عوامی مسائل کی یکسوئی کریں۔ اس موقع پر رادھیکا رمنی ڈسٹرکٹ ریونیو آفیسر سنگاریڈی، سوارنا لتا ایڈمنسٹریٹیو آفیسر موجود تھے ۔