زیلنسکی کا نئے بھرتی کیے گئے فوجیوں کو روس میں ہی رہنے کا مشورہ

   

کیف : یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روسی فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں تعیناتی کی بجائے روس میں ہی رہیں۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ روس مشرقی یوکرین پر مزید حملوں کے لیے نئے فوجی بھرتی کر رہا ہے، ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ یوکرین میں پہلے ہی بہت سے روسی فوجی مارے جا چکے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ یہ نئے روسی فوجی اپنے ملک میں ہی رہیں۔ صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ حملہ ا?ور فوج کو مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔