زین الدین زیڈان مستعفی

   

میڈرڈ: ریئل میڈرڈ کے کوچ کی حیثیت سے زین الدین زیڈان دوسری مرتبہ سبکدوش ہورہے ہیں۔ کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فرانس کے سابق کھلاڑی اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں کیوں کہ گزشتہ ایک دہے کے دوران ریئل میڈرڈ ٹیم رواں سیزن پہلی مرتبہ کوئی بھی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ کلب نے کہا کہ زیڈان نے سبکدوشی کا فیصلہ کرلیا ہے اور ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ کلب نے مزید کہا کہ ان کی صلاحیت لگن اور جذبے کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔