حیدرآباد 6 فبروری ( سیاست نیوز ) سائبر آباد پولیس نے آج پبس ‘ باروں ‘ ریسٹورنٹس ‘ ہوٹلس ‘ لاجس اور خانگی سکیوریٹی ایجنسیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعد کیا تاکہ سکیوریٹی کو آرڈینیشن کو بڑھایا جائے اور قانونی امور کی تکمیل کی جاسکے ۔ اجلاس کے دوران مادھاپور ڈی سی پی جی ونیت نے عوامی سلامتی کے امور میں نفاذ قانون میں مدد سے متعلق خانگی سکیوریٹی ایجنسیوں اور ایونٹ مینیجرس کے رول کو اجاگر کیا ۔ اجلاس میں سکیوریٹی بڑھانے اور جرائم پر قابو پانے کے اقدامات پر غور کیا گیا ۔ خانگی سکیوریٹی ایجنسیوں کو مشورہد یا گیا کہ وہ اپنے سکیوریٹی عملہ کو ایسے یونیفارمس فراہم نہ کریں جو پولیس ‘ فوج یا نیم فوجی دستوں سے مشابہت رکھتے ہوں تاکہ عوام میں کوئی غلط فہمی پیدا ہونے نہ پائے ۔ اس کے علاوہ سکیوریٹی گارڈز کو ہر وقت فوٹو شناختی کارڈ رکھنے پر بھی زور دیا گیا ۔