نئی دہلی: حکومت نے دو سال کے اندر سائبر فراڈ کو ختم کرنے اور کروڑوں بھولے شہریوں کو سائبر سیکورٹی فراہم کرنے اور انہیں موبائل فون پر ناپسندیدہ کالوں سے آزاد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ مرکزی وزیرمواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے آج یہاں نامہ نگاروں کیساتھ ٹیلی کام بل 2023 پر تبادلہ خیال میں یہ وعدہ کیا۔ نئے ٹیلی کام قانون میں موبائل سم کے حصول کے عمل کو پاسپورٹ کی طرز پر شفاف اور قابل اعتماد بنایا جا رہا ہے ، جس میں سم کو آدھار کارڈ کے ساتھ لنک کرنے ، کے وائی سی کی تصدیق کرنے اور صارف کی ذمہ داری طے کرنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔