سائیکل کو صحت مند زندگی کیلئے فروغ دینے کشمیر سے کنیا کماری کا سفر

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : وشوا وشوانی گروپ آف انسٹی ٹیوشنس ، تھم کنٹہ کی جانب سے مسٹر پلی سائی رام ، کو تہنیت پیش کی گئی جو ایم بی اے سال اول میں زیر تعلیم طالب علم ہیں ۔ انہوں نے 23 دنوں میں کشمیر سے کنیا کماری تک سائیکل پر 3780 کلو میٹر کا سفر طئے کر کے کامیاب ہونے کا منفرد ریکارڈ بنایا ہے ۔ صحت میں ہندوستان کے لیے سائیکل کو فروغ دینے کے لیے انہوں نے یہ عمل سر انجام دیا ہے ۔ 13 ریاستوں اور علاقوں جیسے سری نگر ، رام بان ۔ جموں ، پٹھان کوٹ ، جالندھر ، امبالہ ، دہلی ، متھرا ، گوالیار ، جھانسی ، ساگر ، لکھنا ڈان ، ناگپور ، عادل آباد ، نظام آباد ، حیدرآباد ، کرنول ، اننت پور ، بنگلور ، دھرما پوری ، کرور ، مدورائی ، ترونالویلی ،کنیا کماری کا انہوں نے احاطہ کیا ہے ۔ 13 ارکان کے گروپ نے جن کا حیدرآباد سائیکلسٹس گروپ (HCG) سے تعلق ہے اپنا سائیکل کا سفر حیدرآباد سے شروع کر کے سری نگر ایرپورٹ تک مکمل کیا ۔۔