سائی ڈائریکٹر و دیگر کرپشن کیس میں گرفتار

   

نئی دہلی ، 17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے چھ افراد بشمول اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) ڈائریکٹر ایس کے شرما اور تین عہدیداروں کو مبینہ کرپشن کے ایک کیس کے سلسلے میں تحویل میں لیا ہے، حکام نے آج یہ بات کہی۔ انھوں نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں دہلی کے لودھی روڈ علاقہ میں واقع اسپورٹس اڈمنسٹریٹر کے آفس میں تلاشیوں کے دوران کی گئیں۔گرفتارشدگان میں جے اے او ہریندر پرساد، سوپروائزر لالجیت جالی شامل ہیں۔