سابقہ حکومتوں میںدرآمدات ،ہم ’ووکل فار لوکل‘ کے حامی:مودی

   

سیتا پور: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابقہ حکومتوں پر درآمدات کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آج حکومت’ووکل فار لوکل‘ کو بڑھاوا دے رہی ہے۔جس سے مقامی پروڈکٹوں کو ترقی ملی اور زیادہ سے زیادہ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔سیتاپور کے ملٹری گراونڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب میں مودی نے کہا کہ اپنے گاریگروں کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے بجائے سالوں سے ان خاندانی لوگوں نے درآمدات کو اہمیت دی۔آج ہم ’وکل فار لوکل‘ کی بات کررہے ہیں اور اس کے پیچھے ہمارا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ پروڈکٹ ملک کے اندر ہی بنیں اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔انہوں نے کہا کہ لیکن جب ہم ’وکل فار لوکل‘ کی بات کرتے ہیں تو اپوزیشن لیڈروں کو تکلیف ہوتی ہے۔ کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ جب ہم ’ووکل فار لوکل‘کہیں گے تو اس کا سہرا مودی۔ یوگی کو جائے گا۔ان خاندانی لوگوں نے اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے کے بجائے درآمدات کو فوقیت دی۔سماج وادی پارٹی کا نام لئے بغیر اسے فسادیوں، مافیاؤں اور غنڈہ گردی کو بڑھاوا دینے کا الزام لگاتے ہوئے مودی نے کہا کہ اترپردیش کی بیدار عوام قانون کا راج قائم کرنے والی بی جے پی کی دوبارہ حکومت بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔