واشنگٹن : سابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ جمعرات کے روز وہ جارجیا پہنچ رہے ہیں۔ جج نے ان کی ضمانت کے لیے دو لاکھ ڈالر کی رقم مقرر کی ہے اور حکم دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات سے گریز کریں۔ امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس ہفتہ کے اواخر میں وہ خود کو جارجیا میں حکام کے حوالے کر دیں گے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ‘ پر لکھا میں گرفتار ہونے کے لیے جمعرات کو اٹلانٹا، جارجیا جاؤں گا۔ صدارتی الیکشن میں امریکی ریاست جارجیا کے انتخابی نتائج پلٹنے کے مقدمہ میں سابق امریکی صدر ٹرمپ جمعرات کو خود کو جیل حکام کے سپرد کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدارتی الیکشن کے انتخابی نتائج پلٹنے کے مقدمہ میں عدالت میں پہلی پیشی سے پہلے سابق صدر اور 18 شریک ملزمان نے خود کو تحویل میں دینا ہے۔اسی حوالے سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ٹرمپ نے بیان میں کہا کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن مداخلت کیس میں سابق صدرٹرمپ کی 2 لاکھ ڈالر میں ضمانت ہوگی جس پر اٹلانٹا میں الزامات عائد ہونے پر امریکہ کے سابق صدر کو نقد رقم جمع کراناہوگی جب کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو 3 مزید مقدمات کا بھی سامنا ہے۔