نئی دہلی : سکھ مخالف فسادات (1984) سے متعلق سرسوتی وہار تشدد کیس میں قصوروار ٹھہرائے گئے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سجن کمار کو دہلی کی راؤس ایونیو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ پہلے ہی ایک دیگر کیس میں سزا کے بعد سے تہاڑ جیل میں قید سجن کمار کو دہلی پولیس اور متاثرین نے اس کیس میں سزائے موت کا مطالبہ کیاتھا۔پولیس نے عدالت میں داخل اپنے تحریری دلائل میں کہا تھا کہ یہ معاملہ نربھئے کیس سے زیادہ سنگین ہے۔ نربھئے معاملے میں ایک خاتون کو نشانہ بنایا گیا تھا، لیکن یہاں ایک خاص برادری کے لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دہلی پولیس کی طرف سے یہ بھی دلیل دی گئی کہ 1984 میں سکھوں کا قتل عام انسانیت کے خلاف جرم تھا۔