سابق اے سی پی کی اراضی پر ہنگامی آرائی معاملہ ، 7 افراد گرفتار

   

حیدرآباد : 13 اگست (سیاست نیوز) معین آباد پولیس نے سابقہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کی اراضی پر داخل ہوکر ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اشفاق عالم خان ساکن درگا انکلیو بنجارہ ہلز /12 اگست کو تول کٹہ ویلیج معین آباد اپنے رشتہ دار سید ظہیر احمد اور اپنے بیٹے اسحاق عالم خان کے ہمراہ سروے نمبر 128 ، 129 معین آباد منڈل پہنچے تھے جہاں پر کے نندا کشور ، کے ملیش اور اس کے دیگر ساتھی جملہ 7 افراد مذکورہ اراضی پر پہنچ کر ان کی کار کو روک دیا اور حالت نشہ میں گالی گلوچ کرتے ہوئے وہاں پر جبراً داخل ہوگئے ۔ معین آباد کے سب انسپکٹر ڈی جگدیشور نے اشفاق عالم خان کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔