سابق تحصیلدار کیسرا کے کیس کی تحقیقات میںمزید پیشرفت

   

حیدرآباد۔ ینٹی کرپشن بیورو نے کیسرا کے سابق تحصیلدار کیس میں مزید پیشرفت حاصل کرلی ہے ۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے سابق تحصیلدار کیسرا ناگراجو کے بینک لاکر کی تفصیلات کو حاصل کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ اے سی بی کی کی تحویل میں پوچھ گچھ کے دوران ناگراجو نے بینک لاکر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی تھی ۔ تاہم اے سی بی کے عہدیداروں نے ناگراجو کے بینک لاکر کا پتہ چلالیا اور اس لاکر سے دیڑھ کیلو سونا برآمد کرتے ہوئے اسے ضبط کرلیا جس کی مالیت 57 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ 14 اگسٹ کو کیسرا تحصیلدار ناگراج کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپئے حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا تھا۔