سابق ریڈکو چیرمین ایس اے علیم سے رکن اسمبلی گنیش گپتا نے ملاقات کی

   

نظام آباد :رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا نے مئیر نیتو کرن ، نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی کے ہمراہ سابق ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم کی قیام گاہ پہنچ کر ان کی عیادت کی واضح رہے کہ ایس اے علیم کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث یشودھا ہاسپٹل حیدرآباد میں شریک دواخانہ کیا گیا تھا روبہ صحت کے بعد انہیں ڈسچارج کرنے کے بعد نظام آباد میں اپنی قیام گاہ پرقیام پذیر ہیں ۔ رکن اسمبلی گنیش گپتا نے اس بات کی اطلاع ملنے پر ان کی قیام گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سابق ریڈ کو چیرمین ایس اے علیم کے کویتا کے قریبی حامی ہیں اور یہ تلنگانہ ریڈ کو چیرمین کی حیثیت سے لمبے عرصہ تک خدمت انجام دی تھی اور حال ہی میں ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہیں شریک دواخانہ کیا گیا تھا ۔ رکن اسمبلی کے علاوہ جمعیت العلماء صدر حافظ محمد لئیق خان ، سکریٹری حکیم ، نوڈا ڈائریکٹر اختر کے علاوہ دیگر نے بھی ان سے ملاقات کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔