سابق صدر فخر الدین علی احمد کے رشتہ داروں کا نام این آر سی فہرست میں شامل نہیں

   

گوہاٹی ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر جمہوریہ ہند فخر الدین علی احمد کے افراد خاندان کے نام آسام میں شائع قطعی این آر سی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ سابق صدر فخر الدین علی احمد کے بھانجے ضیاء الدین نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نام گذشتہ سال جاری مسودہ فہرست میں بھی شامل نہیں تھے ۔ ضیاء الدین آسام کے کامروپ ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔