سابق صدر نشین بلدیہ نرمل گنیش چکرورتی کی بی آر ایس میں شمولیت

   

نرمل ۔ 11 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق صدر نشین بلدیہ اے گنیش چکرورتی نے آخر کار بھارتیہ جنتا پارٹی سے مستعفی ہوکرر ٹی آر ایس میں شامل ہونے کی خبریں ایک ماہ سے گشت کررہی تھیں۔ تاہم آج اے گنیش چکرورتی نے آج اپنے حامیوں کے ساتھ حیدرآباد پہنچ کر ریاستی وزیر اے اندرا کرن ریڈی کے ہمراہ اپنے حامیوں کے ساتھ وزیر بلدی نظم و نسق کے تارک راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ کل یعنی 12 جولائی کو باقاعدہ نرمل میں ایک زبردست موٹر سائیکل ریالی کے ذریعہ دیویا گارڈن میں پارٹی قائدین اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ اپنے حامیوں کو لے کر وہ ٹی آر ایس پارٹی کا کھنڈوا ڈال لیں گے۔ آج ان کے ہمراہ سینئر ٹی آر ایس قائد رام کشن ریڈی، صدر نشین بلدیہ جی ایشور کے علاوہ دیگر موجود تھے۔