سابق فوجی افسر نے مسلمانوں کے لئے بدلے میں موت کے لئے موت‘ عصمت ریزی کے لئے عصمت ریزی کی مانگ کی۔ ویڈیو

,

   

مذکورہ غیر ذمہ داران بیان پر مشتمل ویڈیو کلپ کی ٹوئٹر پر سختی سے مذمت کی جارہی ہے۔
نئی دہلی۔ریٹائرڈ میجرایس پی سنہا نے کشمیری پنڈتوں کے خلاف مظالم کے بدلے میں مسلمانوں کے قتل او رعصمت ریزی کی وکالت کا متنازعہ بیان دیا ہے۔

YouTube video

ٹی وی 9بھارت ورش نامی ہندی نیوز چیانل پر ایک مباحثہ میں پیش ہوتے ہوئے ریٹائرڈ میجر جنرل نے برسرعام موت کے بدلے موت‘ اور عصمت ریزی کے بدلے عصمت ریزی کو ہی 1990کے دہے میں کشمیری پنڈتوں کے ’قتل اور عصمت ریزی‘ کے واقعات کا حل بتایا ہے۔

یہاں تک کہ پروگرام کی اینکر صحافی سمیرا شیخ نے ان کے اس تبصرے پر اعتراض جتایا اور بحث میں شامل دیگر ساتھیوں نے بھی اس کی مذمت اور ان کی اس مثال کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ تاہم سابق افیسر کے نظریہ کی سامعین میں سے حمایت تو کی گئی ۔

مذکورہ غیر ذمہ داران بیان پر مشتمل ویڈیو کلپ کی ٹوئٹر پر سختی سے مذمت کی جارہی ہے او رساتھ میں انٹرنٹ صارفین ان سے معافی کی مانگ بھی کررہے ہیں۔ انہوں نے ریٹائرڈ افیسر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا بھی پرزور مطالبہ کیاہے