سابق فوجی کی نعش حوالے کرنے سے انکار ‘ ہائیکورٹ کی مداخلت

   

حیدرآباد۔ کورونا وائرس سے فوت ہونے والے ایک سابق فوجی کی نعش حاصل کرنے افراد خاندان کی مدد کیلئے ہائیکورٹ کو مداخلت کرنی پڑی ۔ دواخانے حکام نے بل کی ادائیگی تک نعش حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ تفصیلات کے بموجب رام کمار شرما سابق فوجی ہے اور وہ 2 اگسٹ کو کورونا سے سن شائن ہاسپٹل میں فوت ہوگیا تھا ۔ دواخانے نے 8,68,832.30 روپئے کا بل طلب کیا ۔ حالانکہ افراد خاندان نے چار لاکھ روپئے ادا کردئے لیکن دواخانے نے نعش حوالے کرنے سے انکار کردیا ۔ ایڈوکیٹ پی این سانگھی کی درخواست پر ہائیکورٹ نے اسٹیشن ہاوز آفیسر رام گوپال پیٹ پولیس کو ہدایت دی کہ وہ فوری رام کمار شرما کی نعش افردا خاندان کو دلائیں ۔جسٹس ونود کمار نے اس بات کا سخت نوٹ بھی لیا کہ خانگی ہاسپٹلس بلوں کی ادائیگی تک نعشیں حوالے نہیں کر رہے ہیں۔عدالت نے مرکزی و ریاستی حکومتوں کو بھی اس مسئلہ پر نوٹس جاری کی ہے ۔