سابق مجلسی کونسلر کی بی آر ایس میں شمولیت

   

میدک میں ہنگامی اجلاس، خواجہ سہیل محی الدین صدر ٹاون اقلیتی سیل مقرر
میدک /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ایس کے قائدین کا ایک اہم ہنگامی اجلاس صدر میدک ٹاون بی آر ایس مسٹر ایم گنگادھر کی صدارت میں ایم ایل اے کیمپ آفس پر منعقد ہوا ۔ افکو ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس اجلاس میں بلدیہ میدک کے نائب صدرنشین مسٹر ملکارجن گوڑ کی قیادت میں مجلس اتحاد مسلمین کے وارڈ نمبر 25 کے سابق کونسلر مسٹر خواجہ سہیل محی الدین نے اپنے دوست نوجوانوں کے ہمراہ کیمپ آفس پہونچکر بی آر ایس میں شامل ہوئے ۔ افکو ڈائرکٹر دیویندر ریڈی نے مسٹر سہیل کو پارٹی کھنڈوا ڈال کر بی آر ایس میں شامل کرلیا ۔ اس دوران مسٹر سہیل محی الدین کو تمام شرکاء کی تائید ہے صدر ٹاون اقلیتی سیل میدک ٹاون مقرر کرلیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ موجودہ صدر ٹاون اقلیتی سیل مسٹر مجیب الدین جو بی آر ایس کے ایک علحدہ گروپ جو میدک اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ کے دعویدار مسٹر مائنم پلی روہت کے ہمراہ میدک حلقہ میں انجام دئے جانے والے فلاحی کاموں میں شرکت کرنے سے انہیں عہدے سے ہٹادینے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے والے نوجوان قائد خواجہ سہیل محی الدین کو صدر ٹاون اقلیتی سیل مقرر کرتے ہوئے اعلان کردیا گیا ۔ مسٹر سہیل کو پریسیڈنٹ بی آر ایس اقلیتی سیل مقرر کئے جانے پر بی آر ایس یوتھ اقلیتی سیل کی صفوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ نوجوانوں نے اس مسرت میں ایک ریالی کا اہتمام کیا۔ اولڈ بس اسٹیشن پر آتش بازی کی گئی ۔ مسٹر سہیل نے اپنے انتخاب کے ساتھ اسٹاف رپورٹر سیاست میدک جناب محمد فاروق حسین کی قیام گاہ پہونچکر ملاقات کی ۔ جہاں نوجوانوں نے سہیل محی الدین کی شال پوشی و گلپوشی کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ اس اجلاس میں بی آر ایس قائدین راگی اشوک ، سید عمر محی الدین ، نعمان فاروق ، محمد عامر ، محمد غوث قریشی ، زبیر مہتاب ، سید صادق ، محمد فاروق ، عبدالجاوید ، سید زید علی ، شیخ سلمان ، مظفر علی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی ۔