سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز کا انتقال

   

منگلور : کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر آسکر فرنانڈیز کا طویل علالت کے بعد آج کرناٹک کے منگلورو میں انتقال ہوگیا۔کانگریس نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل پر 80 سالہ فرنانڈیز کے انتقال پر گہرے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آسکر فرنانڈیز کے انتقال سے ہمیں گہرا دکھ ہوا۔ وہ کانگریس کے ایک قدآور لیڈر تھے ۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیراعظم نریندر مودی ، صدر کانگریس سونیا گاندھی اور کئی وزراء و دیگر قائدین نے بھی فرنانڈیز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وہ سونیا گاندھی کے نہایت قابل اعتماد کے طورپر کئی اہم وزارتوں میں کابینی وزیر کے طورپر کام کرچکے تھے ۔ فرنانڈیز کا جولائی میں ایک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد یہاں کے اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ وہ آئی سی یو میں داخل تھے ۔پسماندگان میں اہلیہ اور دو فرزندان شامل ہیں۔