سابق مرکزی وزیر سچن پائلٹ کا آج دورہ حیدرآباد

   

حیدرآباد۔/9فروری، ( سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر سچن پائلٹ کل 10 فروری کو حیدرآباد کے ایک روزہ دورہ پر پہنچیں گے۔ سکریٹری اے آئی سی سی سمپت کمار کے مطابق سچن پائلٹ 12 بجے دن حیدرآباد انٹر نیشنل ایر پورٹ پہنچیں گے۔ وہاں سے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیامگاہ واقع جوبلی ہلز پہنچ کر ریونت ریڈی سے ملاقات کریں گے۔ سچن پائلٹ عبداللہ پور میٹ میں واقع مندر کی تقاریب میں حصہ لیں گے۔ وہ شام 5 بجے ایر پورٹ واپس ہونگے اور شام 6:25 بجے نئی دہلی کیلئے پرواز کریں گے۔1