سابق مرکزی وزیر ہنس راج بھردواج اب نہیں رہے

   

نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما ہنس راج بھردواج کا اتوار کو 82 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

بھردواج نے مرکزی وزیر قانون اور کرناٹک کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کیاکہ : “سابق مرکزی وزیر اور سابق گورنر ہنس راج بھردواج جی کے انتقال سے ہم سب رنجیدہ ہیں۔ وہ ایک دانشور انسان تھے، جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے ملک کےلیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے ہم اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ اوم شانتی!

پچھلے کئی سالوں میں کانگریس قائد نے اپنی پارٹی قائدین کے خلاف سخت بیانات دیئے تھے۔

2018 میں اے این آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق مرکزی وزیر قانون نے کہا تھا ، “میں ابھی تک راہل گاندھی کو لیڈر نہیں مانتا ہوں۔ جب وہ عہدہ حاصل کریں گے تو وہ خود سمجھ جائیں گے۔