بنگلورو۔پولیس نے کہاکہ اسنے یونیورسٹی کے چانسلر 57سالہ سدھیر انگور کو گرفتار کرلیاہے اور اس پر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر 53سالہ ایاپا ڈورا کو قتل کرنے کی سازش اور حالات بنانے کا الزام بھی عائد کیاہے۔
تحقیقات کرنے والی ٹیم نے یونیورسٹی کے ایک او رملازم29سالہ سورج سنگھ کو بھی قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیاہے۔
سنگھ اور چار کرایہ کے قاتلو ں کی ایک گینگ‘ جواب مفرور ہے‘
پولیس کے مطابق آر ٹی نگر کے ایچ ایم ٹی میدان میں منگل کی رات دورا کا گلا کاٹ کر ماردیاتھا۔ سٹی پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے کہاکہ انگور نے سنگھ او ردیگر کو ایک کروڑ روپئے ادا کئے۔
انہوں نے کہاکہ دوراکو قتل کرنے میں سنگھ کی مدد کرنے والے دیگر چارلوگوں کو پولیس شدت کے ساتھ تلاش کررہی ہے۔
انگور کو بی ٹی ایم لئے اؤٹ میں اس کے مکان سے اور سنگھ کوجے سی نگر کے گھر سے چہارشنبہ کی رات گرفتار کیاگیاہے۔
پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی مشتبہ گاڑی اور خون آلود کپڑے سنگھ کے گھر سے برآمد کیاہے۔
افیسر کو دوراجو الائنس یونیورسٹی میں 2010سے 2014کے درمیان وائس چانسلر رہا تھا آر ٹی نگر پولیس اسٹیشن سے محض پچاس میٹر کی دوری پر چہارشنبہ کے روز خون آلود حالت میں ملا۔
انگور کو اپنے بھائی مدھوکر کے ساتھ مذکورہ خانگی یونیورسٹی کے لئے ایک قانونی لڑائی لڑ رہا ہے‘
اس کا ماننا تھا کہ دوران کی یونیورسٹی امور میں شامل ہونا ان کے لئے نقصان کاسبب بنے گا۔
راؤنے کہاکہ ”اس کو ڈر تھا کہ مدھوکر او ردورا مل کا قریب سے کام کرنا اس کو یونیورسٹی میں نقصان کا سبب بنے گا۔
انگور اور اس کے بھائی نے ایک دوسرے پر 25مقدمات درج کرائے ہیں“