نئی دہلی۔22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ ایس پی جی قانون میں ترمیمات کو کابینہ کی طرف سے دی گئی منظوری کی بنیاد پر سابق وزرائے اعظم کے ارکان خاندان کو ملک کی سرکردہ صیانتی فورسس، اسپیشل پروٹیکشن گروپ کمانڈوز کا پہرہ نہیں دیا جائیگا۔ مملکتی وزیر پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال نے لوک سبھا میں جمعہ کو کہا کہ ایس پی جی قانون (ترمیمی) بل آئندہ ہفتہ کی پارلیمانی مصروفیات میں شامل ہے۔ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی ان کے بچوں راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی وڈرا کو گزشتہ 30 سال سے حاصل ایس پی جی سکیوریٹی سے چند دن قبل دستبرداری کے بعد یہ اعلان کیا گیا۔