حیدرآباد 8 جولائی ( سیاست نیوز ) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سابق وزیر اعظم جاپان شینزو ابے کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ انہوں نے ہند ۔ جاپان تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ شینزو ابے کو آج انتخابی مہم کے دوران گولی ماردی گئی تھی اور دوران علاج ان کی موت ہوگئی تھی۔ شینزو ابے کو جاپان کے مقبول اور طاقتور قائدین میں شمار کیا جاتا تھا ۔ انہوں نے ہند ۔ جاپان تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ غمزدہ افراد خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔