سابق وزیر تھنگامنی کے ٹھکانوں پرڈی وی اے سی کے چھاپے

   

چنئی: تمل ناڈو اور پڑوسی ریاستوں میں ڈائریکٹوریٹ آف وجیلنس اینڈ اینٹی کرپشن (ڈی وی اے سی) نے آج کو اے آئی اے ڈی ایم کے کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر پی تھنگامنی کے رہائشی اور تجارتی ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔ڈی وی اے سی نے یہ کارروائی سابق وزیر توانائی کے ناجائز اثاثے حاصل کرنے کے پائے جانے کے بعد کی ہے ۔ڈی وی اے سی کے ذرائع نے بتایا کہ آج صبح چھاپے مارے گئے ۔ انہوں نے سابق وزیر کے آبائی ضلع نمکل ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے علاوہ نو سے زائد اضلاع اور 69 مقامات پر چھاپے مارے جن میں ان کی رہائش گاہ اور ان کی اہلیہ، بیٹے اور کاروباری پارٹنر شامل ہیں۔چنئی میں 14 مقامات پر چھاپے کی کارروائی اب بھی جاری ہے ۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد ان کے نمکل میں ان کے گھرسامنے جمع ہیں اور چھاپے کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔تھنگامنی اے آئی اے ڈی ایم کے کے چوتھے سابق وزیر ہیں جن کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔