نئی دہلی۔ اتوار کے روز رام جیٹھ ملانی دہلی کے اپنے گھر میں فوت ہوگئی۔ سینئر وکیل وا رسابق مرکز ی وزیر قانون رام جیٹھ ملانی95سال کی عمر میں فوت ہوگئی۔
اتوار کے روز انہوں نے اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ چیرمن بار کونسل کے طور پر بھی انہوں نے خدمات انجام دئے تھے۔ہندوستان کے قانونی نظام میں کافی مشہور شخصیتوں میں سے ایک جیٹھ ملانی نے کئی اہم شخصیتوں کے مقدمات کی پیروی کی ہے۔
ایک ایسا وقت بھی آیاتھا جب انہیں ملک کے سپریم کورٹ کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا وکیل بھی کہاجاتاتھا۔
انہوں نے مشہور موکلین جیسے پی وی نرسمہا رراء‘ ایل کے اڈوانی‘ اروندر کجرایوال او رمتنازعہ شخصیتیں بھی جیسے ہرشد مہتا اور مانو شرما کے مقدمات کی بھی پیروی کی تھی۔
اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں انہوں نے شہری ترقی اور لاء منسٹر کے طور پر خدمات انجام دئے تھے۔
اس وقت وہ قومی سرخیوں میں ائے تھے مشہور کے ایم نانا وتی بمقابلہ ریاست مہارشٹرا کے1959معاملہ میں وہ پیش ہوئے تھے۔
حوالہ اسکام معاملہ میں انہوں نے ایل کے اڈوانی کی بھی مدافعت کی تھی۔ ان کا آخری مقدمات میں سے ایک ارون جیٹلی کے خلاف ارویندکجریوال کا ہتک عز ت کا مقدمہ تھا۔
ستمبر2017میں جیٹھ ملانی نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاتھا۔
بیٹے مہیش جیٹھ ملانی نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ رام جیٹھ ملانی نے صبح 7:45کو اپنے دہلی کے مکان میں آخری سانس لی تھی۔ ان کی صحت پچھلے کچھ ماہ سے ٹھیک نہیں تھی۔
ان کے بیٹے نے کہاکہ جیٹھ ملانی کی موت ایسے وقت میں ہوئی جب 16ستمبر کو ان کی 96ویں سالگرہ ہے۔
مہیش نے کہاکہ رات کے وقت ان کے والد کے آخری رسومات لودھی روڈ کے شمشان میں انجام دئے جائیں گے