سابق پولیس کمشنر کولکتہ کو سپریم کورٹ کی نوٹس

   

نئی دہلی 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سابق پولیس کمشنر مغربی بنگال اور آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار کو سی بی آئی کی اپیل پر نوٹس جاری کی ہے جس میں اُنھوں نے ملٹی کروڑ اسکینڈل شاردھا چٹ فنڈ کیس میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کی درخواست دی تھی۔ تاہم نوٹس جاری کرتے ہوئے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی زیرقیادت بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے استفسار کیاکہ سابق پولیس کمشنر کو حراست میں لینا کیوں ضروری ہے۔