سابق چیف جسٹس این وی رمنا کی حیدرآباد آمد

   

شاندار استقبال‘ چیف جسٹس اور کئی ججس استقبال کیلئے موجود
حیدرآباد ۔23 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس این وی رمنا کا حیدرآباد پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا ۔ چیف جسٹس کے عہدہ سے سبکدوشی کے بعد این وی رمنا پہلی مرتبہ حیدرآباد پہنچے۔جسٹس رمنا اور ان کی شریک حیات کا شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر مختلف تنظیموں کی جانب سے استقبال کیا گیا ۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اجل بھویاں ، جسٹس ناگرجنا ، جسٹس کے للیتا ، جسٹس بی شرد، جسٹس سی وی بھاسکر ریڈی ، جسٹس سامبا شیوا راؤ ، جسٹس سی ایچ سوما لتا ، جسٹس وینو گوپال ، جسٹس پی کارتک ، جسٹس ایم سدھیر کمار اور جسٹس لکشمن کے علاوہ ارکان اسمبلی اے گاندھی ، بھاسکر راؤ اور دیگر عوامی نمائندوں نے جسٹس این وی رمنا کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ تلنگانہ اور آندھراپردیش ہائیکورٹ کے ججس کی تعداد میں اضافہ کیلئے جسٹس رمنا نے غیر معمولی مساعی کی ۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور کئی ججس کے علاوہ وکلاء برادری کی کثیر تعداد نے جسٹس رمنا کا استقبال کیا۔ سابق چیف جسٹس کو تلگو یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں ایوارڈ پیش کیا جائے گا۔ر