شمالی کرناٹک کے ایک اہم لنگایت لیڈر شیتر کا یہ فیصلہ سیاسی جانکاروں کے مطابق مذکورہ علاقے کے حلقوں کی ایک بڑی تعداد پر بی جے پی کے لئے اثرانداز ہوسکتا ہے ۔
بنگلورو ۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق کرناٹک چیف منسٹر جگدیش شیتر نے پیر کے روز کانگریس میں شمولیت اختیا ر کرلی ‘ ان کا یہ فیصلہ ریاست میں 10مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل لیاگیا ہے ۔
پارٹی صدر ملکاراجن کھڑکی‘ جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور ندیپ سراجیوالا ( کرناٹک انچارج) ‘ کے پی سی سی صدر ڈی کے شیو ا کمار اور پارٹی کے لیڈر مقننہ او ر سابق چیف منسٹر سدارامیہ کی موجود میں انہو ں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔
اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ دینے سے انکار کے بعد ہبلی دھراوڑ( سنٹرل) رکن اسمبلی کی حیثیت سے اتوار کے روزانہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کردیاتھا ۔
بی جے پی کے اعلی قائدین نے چھ مرتبہ کے67سالہ رکن اسمبلی کو دوسروں کے لئے راہ ہموار کرنے کا استفسار کیاتھا مگر انہوں نے زوردیکر کہاکہ وہ ایک آخری مرتبہ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ۔
کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد شیتر نے الزام لگایاکہ بی جے پی نے ٹکٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں ذلیل کیاہے اور پارٹی پر آج ’’ چند لوگوں کا کنٹرول ‘ ‘ ہوگیاہے ۔
انہوں نے رپورٹرس کو بتایاکہ ’’ جس کو میں نے تعمیرکیاہے اس پارٹی سے زبردستی مجھے نکال دیاگیاہے ‘ میں اصولوں اورنظریات کو قبول کرتے ہوئے کانگریس میں شامل ہورہاہوں ‘‘ ۔
اتوار کی رات کو بنگلوروسے ہبلی آمد پر شیتر نے کانگریس قائدین سرجیوالا‘ شیو اکمار‘ سدارامیہ ‘ سابق وزیر اور مہم کمیٹی کے سربراہ ایم بی پاٹل اور سینئر لیڈر شامان نور شیو شانکر آپا( شیتر کے راشتہ دار) سے تبادلہ خیال کیاتھا ۔
شمالی کرناٹک کے ایک اہم لنگایت لیڈر شیتر کا یہ فیصلہ سیاسی جانکاروں کے مطابق مذکورہ علاقے کے حلقوں کی ایک بڑی تعداد پر بی جے پی کے لئے اثرانداز ہوسکتا ہے ۔
بی جے پی کے ایک سینئر کیڈر شیتر جس کی فیملی پارٹی سے جن سنگ کے دنو ں سے وابستہ ہے ‘ اپنے حلقہ کیتور کرناٹک علاقہ کے ایک کافی با اثر لیڈر ہیں ۔ وہیں انہو ں نے بی جے پی میں ایک منسٹر ‘ اسپیکر اوراپوزیشن لیڈر کے علاوہ چیف منسٹر کے طورپر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔