ساتوک سائی راج ۔ چراغ نے جیتا تھائی لینڈ اوپن خطاب

   

بینکاک۔4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے ساتوک سائی راج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے اتوار کو یہاں تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے مرد ڈبلز کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کی۔غیر سیڈ ساتوک سائراج-چراغ کی جوڑی نے مرد ڈبلز فائنل میں چین کی لی جن ہوئی اور لیو یو چن کی تیسری سیڈ جوڑی کو ایک گھنٹے دو منٹ کی جدوجہد میں 21-19 18-21 21-18 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دنیا کے دوسری درجہ بندی کے چینی کھلاڑی کے خلاف غیر سیڈ ہندستانی جوڑی کو اسی سال آسٹریلین اوپن میں شکست کھانی پڑی تھی۔ لیکن یہاں ہندستانی جوڑی نے فائنل میں حساب کتاب برابر کر لیا۔ہندستانی بیڈمنٹن میں کافی عرصے بعد یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ کسی ہندستانی جوڑی نے خطاب جیت کر اپنی چھاپ چھوڑی ہے ورنہ زیادہ تر وقت سنگلز کھلاڑیوں کی بحث ہی ہوتی رہتی ہے ۔ یہ دونوں کا پہلا خطاب ہے اور ساتھ ہی دونوں بي ڈبلیوایف سپر 500 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیتنے والی پہلی ہندستانی مرد جوڑی بن گئے ہیں۔گزشتہ سال دولت مشترکہ کھیلوں میں مرد جوڑی کا چاندی کا تمغہ جیتنے والے رینکی ریڈی اور چراغ کا یہ 2019 کا پہلا فائنل تھا اور خطاب جیتنے کے بعد اگلے ہفتے جاری ہونے والی بیڈمنٹن رینکنگ میں وہ مردوں کے ڈبلز میں نویں مقام پر پہنچ جائیں گے ۔ہندستانی جوڑی نے میچ میں اچھی شروعات کرتے ہوئے 7-3 کی برتری حاصل کرلی۔ لیکن چینی جوڑی نے واپسی کرتے ہوئے 15-15 سے برابر کر دی۔ رینکی ریڈی اور چراغ نے پھر زور لگایا اور 21-19 سے پہلا گیم اپنے نام کر لیا۔دوسرے گیم میں چینی جوڑی نے واپسی کرتے ہوئے 13-11 کی برتری بنائی، لیکن ہندستانی جوڑی 13-13 سے اسکور برابر کرنے کے بعد 16-14 سے آگے ہو گئی۔ چینی جوڑی نے 18-18 کے اسکور پر مسلسل تین پوائنٹس لے کر دوسرا گیم 21-18 سے جیت لیا۔گزشتہ سال دولت مشترکہ کھیل میں مرد ڈبلز کا چاندی کا تمغہ جیتنے والے رینکی ریڈی اور شیٹی کے لیے یہ 2019 سیزن کا پہلا فائنل تھا رینکی ریڈی اور شیٹی نے اچھی شروعات کی، انہوں نے 3-3 کی برابری کے بعد 10-6 سے برتری حاصل کرلی۔ پر چین کے حریف جوڑی نے واپسی کرتے ہوئے 14-14 سے برابری حاصل کی۔