ساتھی کی ہراسانیوں پرخاتون ڈاکٹر کی خودکشی

   

حیدرآباد 13 فروری ( سیاست نیوز) مانصاحب ٹینک علاقہ میں ایک خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی جو اپنے ساتھی کی ہراسانیوں کا شکار تھی۔ پولیس کے مطابق 33 سالہ گیتا رانی مشرا جو مانصاحب ٹینک علاقہ کے ساکن راج رشی دوبے کی بیوی تھی ڈاکٹر تھی جو اس کے ساتھی نوین ریڈی کی ہراسانیوں کا شکار تھی۔ گیتا اور رشی کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور دو سال قبل انہوں نے حیدرآباد کا رخ کیا تھا۔ گیتا کا تعلق نوئیڈا سے اور رشی دوبے کا جمشید پور جھارکھنڈ سے بتایا گیا ہے۔ ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ رشی سافٹ ویر انجینئر ہے اکثر بیرونی شہروں میں رہتا تھا۔ گیتا کی نوین سے دوستی سوشل میڈیا کے ذریعہ ہوئی جو اکثر رشی دوبے کی غیر موجودگی میں گیتا کے گھر آیا کرتا تھا۔ گیتا سوماجی گوڑہ کے ہاسپٹل میں کام کرتی تھی۔ نوین ریڈی گیتا کو چند روز سے پریشان کررہا تھا۔ اس کے مکان آکر اس سے جھگڑا کرتا تھا اور ہاسپٹل میں بھی گیتا کو رسوا کرتے ہوئے جھگڑا کیا۔ ہراسانی سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع