ساتھی کے ہاتھوں دوسرے ساتھی کا قتل

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : سائبر آباد کے علاقہ جیڈی میٹلہ میں ساتھی نے دوسرے کا قتل کردیا ۔ موٹر سائیکل کی مرمت کے متعلق دونوں میں تنازعہ چل رہا تھا اور مقتول کی دھمکی سے تنگ آکر دوسرے نے قتل کردیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 20 سالہ جسیلر سنگھ اور 20 سالہ سمیر دونوں پیشہ سے مزدور تھے ۔ تین ماہ قبل تانڈور میں دونوں نے مزدوری کا کام کیا اور واپس ہوگئے ۔ جسیلر سنگھ اپنی موٹر سائیکل تانڈور میں چھوڑ آیا ۔ اور سمیر اس موٹر سائیکل کو اپنے ساتھ لارہا تھا کہ موٹر سیکل گرنے سے نقصان کا شکار ہوگئی اور موٹر سائیکل کو مرمت کروانے کی جسیلر سنگھ مانگ کررہا تھا ۔ بصورت دیگر اس نے سمیر کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی اس دھمکی سے سمیر تنگ آکر جسیلر سنگھ کا قتل کردیا ۔ ع