سات افریقی ممالک سے سفر پر مشرقی وسطی کے ممالک نے لگایاروک

,

   

حال ہی میں پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ میں کویڈ 19کی ایک قسم بی1.1.529پائی گئی ہیجس کو تشویش ناک قسم کہاجارہا ہے اور اس کو اومیکرون کا نام دیاگیاہے۔

ساوتھ افریقہ میں کویڈ 19کی نئی قسم کے ملنے کے بعدجمعہ کے روز عالمی چوکسی کوبڑھاوا دیاہے کیونکہ مشرقی وسطیٰ کے ممالک کے علاوہ دیگر نے 7جنوبی افریقی ممالک سے پروازوں پر روک لگادی ہے۔

وہ سات ممالک ساوتھ افریقہ‘ نامیبیا‘ بوتسانا‘ زمبابوے‘ موزام بیکو‘ لیسوتو‘ اور ایسٹوتنی ہیں۔

وائر س کومزیدپھیلنے سے روکنے کے اقدامات کے طور پر مشرقی وسطیٰ کے مذکورہ ممالک‘ سعودی عربیہ‘ متحد ہ عرب امارات‘ قطر‘ بحرین‘ جارڈن‘ ترکی‘ اسرائیل اور مصر نے جو ان میں سے کسی ایک ملک کا دور ہ کرنے کا منصوبہ بنایاتھا سے کہا ہے کہ وہ اپنے سفر کووبائی امراض کے حالات میں بہتری تک ملتوی کردی۔


سفری امتنا ع عائد کرنے والے ممالک کی فہرست پیش ہے
برطانیہ جس نے سب سے پہلے پروازوں پر امتناع عائد کیاہے۔ امریکہ‘ یوکے‘ جاپان‘ اسرائیل‘ کینڈا‘ اسپین‘ فرانس‘ یورپین یونین‘ ڈچ‘ سنگا پور‘ ملیشیاء‘ سری لنکا‘ اسڑیا‘چیک رپبلک‘ جرمنی‘ ڈنمارک‘ گریس‘ سوئزر لینڈ‘ ہانگ کانگ‘ روس‘ اٹلی‘ اورنیدر لینڈس جمعہ کے روز برطانیہ کے ساتھ ساوتھ افریقے سے سفر پر امتناع عائد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

نئی قسم کی وباء آپ کی قوت مدافعت سے بچ کر تیزی کے ساتھ پھیلنے کاکام کرسکتا ہے
ڈبلیو ایچ او نے جمعہ نومبر26کے روز حالیہ دنوں میں جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے کویڈ 19کی نئی قسم بی 1.1.529کو تشویشناک قسم قراردیا اور اس کا جدید نام اومیکرون رکھا ہے۔