سات ریاستوں میں ایرپورٹس کی ترقی ، وزیر شہری ہوا بازی کے ہاتھوں افتتاح

   

نئی دہلی 22 فروری (سیاست ڈاٹ کا) شہری ہوابازی کے وزیر سریش پربھو نے آج 7 ریاستوں میں ایرپورٹس کے بنیادی ڈھانچوں کی ترقی سے متعلق 629.15 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے سنگ بنیاد رکھا۔ پربھو نے یہاں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جمعہ کو کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، آسام، راجستھان، پنجاب اور منی پور میں ان منصوبوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایوی ایشن کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے ۔