سات ماہ بعد فاروق عبداللہ کی رہائی

,

   

سری نگر۔ سات ماہ بعد قید سے رہا ہونے والے جموں او رکشمیر کے سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ”آج میرے پاس الفاظ نہیں ہوں‘ میں آزاد ہوں اس بات کے احساس سے“۔

سری نگر میں اپنے گھر سے سیاہ لباس میں نمودار ہونے والے مذکورہ83سالہ سیاسی لیڈر نے کہاکہ ”جب تک تمام لوگوں کی رہائی عمل میں نہیں آجاتی تب تک میں سیاسی بات نہیں کروں گا“۔

انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے میرے لوگ آزاد ہوجائیں گے۔ ریاست کی عوام آزاد ہوجائے گی۔ اللہ سے دعا کرتے ہیں طویل مدت سے جس حقیقی آزادی کے لئے ہم دعا گو ہیں وہ ہمیں مل جائے“۔

ان کے بیٹے عمر عبداللہ اور سابق چیف منسٹر جموں کشمیر محبوبہ مفتی اب بھی پی ایس اے کے تحت قید میں ہیں اور ان کے ساتھ میں بے شمار کشمیری بھی قید میں ہیں۔

تین مرتبہ چیف منسٹر او رمرکزی وزیر رہے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ پر بھی خطرناک قانون کے تحت پی ایس اے نافذ کیاگیا تھا