سات وکٹوں سے کامیابی کے ذریعہ بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے پاکستان نے کیاباہر

,

   

بلے بازی کرتے ہوئے 56گیندوں میں 70محمود ال نے بنائی مگر بنگلہ دیش جلدی جلدی وکٹیں گنوانے کی وجہہ سے اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا
کلکتہ۔ ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ کے ایک میاچ میں سات وکٹوں سے جیت حاصل کرتے ہوئے پاکستان نے بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے باہر کردیاہے۔

سابق چیمپئن نے بنگلہ دیش کو 204رنوں پر ڈھیرکردیا اور پھر 32.3اوورس میں 205رن بناتے ہوئے ٹورٹمنٹ میں اپنی تیسری کامیابی درج کرائی ہے۔

عبداللہ شفیق (68) اورفخر الزماں (81) نے اسکور کیا ان کے اؤٹ ہونے کے بعد محمد رضوان(26) اور افتخار احمد (17) ربن بنائے۔بلے بازی کرتے ہوئے 56گیندوں میں 70محمود ال نے بنائی مگر بنگلہ دیش جلدی جلدی وکٹیں گنوانے کی وجہہ سے اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا۔

لیتون داس (45)‘ محموداللہ(56)‘ شکیب الحسن (43)‘اور مہدی حسن مرزا (25) اوردیگروہ ہیں جو دوہری نمبر تک رسائی میں کامیاب رہے ہیں۔

پاکستان کے لئے شاہین افریدی(3/23)اور محمد وسیم جونیر(3/31)تین تین وکٹ لے کرمیاچ کے کامیاب گیند باز رہے ہیں‘ وہیں حارث رؤف (2/36)‘ افتخار احمد (1/44) اور اوسامہ میر(1/66) نے بھی وکٹیں حاصل کیں۔


بنگلہ دیش:204پر ساری ٹیم 45.1اوورس میں اؤٹ ہوگئی(محمود اللہ 56‘ شاہین افریدی 3/23‘ محمد وسیم جونیر 3/31)


پاکستان:205پر تین وکٹیں 32.3اوورس(عبداللہ شفیق 68‘ فخر الزماں 81‘ مہدی حسن مرزا(3/36)