ساسندی مس یونیورس خطاب کیلئے پرعزم

   

کولمبو، 9 نومبر(ایجنسیز) سری لنکا کی حسینہ نمہارا ساسندی 75ویں مس یونیورس مقابلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کے لیے پورٹو ریکو روانہ ہوئی ہیں۔ مقابلے کا گرینڈ فائنل24 نومبر کو سان خوان کے جوسے میگوئل اگریلوٹ کولیزیم میں منعقد ہوگا۔ مس یونیورس سری لنکا تنظیم نے سوشل میڈیا پر ان کی روانگی کی اطلاع دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تنظیم کے مطابق نمہارا ساسندی عالمی سطح پر سری لنکا کی ثقافت، شناخت اور وقار کی نمائندگی کریں گی۔ اس سال مقابلے میں تقریباً 120 ممالک کی حسیناؤں کی شرکت متوقع ہے۔روانگی کے وقت انہوں نے خطاب کے حصول اور ملک کی کامیابی کے لئے اپنے عزائم ظاہر کئے ۔