سالار جنگ پل سے شیواجی برج ، محکمہ پولیس کی مسلم نامو ں کو بدلنے کی سازش 

,

   

حیدرآباد : حیدرآباد پولیس ٹرافک مسلم ناموں کے پلوں کو بدلنے کی سازش رچ رہی ہے ۔ اسی طرح کا ایک منظر آج شہر کے مصروف ترین علاقہ سلطان بازار ٹرافک حدود میں پیش آیا ۔ ٹرافک پولیس سالار جنگ پل کو شیواجی برج کردیا ۔ روزنامہ سیاست کے نمائندہ سید مظہر علی سے بات کرتے ہوئے ٹرافک پولیس عہدیدار پرساد نے بتایاکہ سالار جنگ پل کو شیوراج پل دو ماہ سے لکھا جارہا ہے ۔

جب نمائندہ نے ان سے دریافت کیا کہ حکومت کی جانب سے رکھے گئے نام کو کوئی کیسے بدل سکتا ہے ؟ پولیس عہدیدار پرساد نے بتایا کہ عوام ا س برج کو ’’ شیواجی برج ‘ ‘ ہی کہتی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ اس طرح کی سازشوں سے شہر کو پاک رکھیں اور سرکاری کاغذات میں جس علاقہ یا پل کا جو نام ہے وہی برقرار رکھیں ۔

 

YouTube video