سالگرہ میں شرکت کیلئے روانہ ہونے والے افراد خاندان زخمی

   

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ دلسکھ نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں بھائی کی سالگرہ میں شرکت کے لئے جانے والا ایک شخص لاری کی ٹکر سے زخمی ہوگیا۔ چیتنیہ پوری پولیس کے بموجب 37 سالہ بی چندراگیری سافٹ ویر ملازم ہے، کرناٹک میں مقیم اپنے بھائی کی سالگرہ میں شرکت کے لئے اپنے ارکان خاندان بشمول اپنی ماں 85 سالہ وانا ودیا اور بیوی 37 سالہ کنکا درگا کے ہمراہ کار میں آج صبح 5.30 بجے مکان سے روانہ ہوا تھا کہ دلسکھ نگر سڑک پر ایک لاری ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے اُس کی کار کو ٹکر دے دی۔ اِس حادثہ میں ماں اور بیوی زخمی ہوگئے۔