حیدرآباد۔8۔ نومبر۔(سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی کی سالگرہ پر آج کئی مرکزی وریاستی قائدین نے مبارکباددی۔ چیف منسٹر کی قیامگاہ واقع جوبلی ہلز پر کئی قائدین نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرکے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ‘ چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا‘چیف منسٹرآندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو‘ فلم اسٹار چرنجیوی‘ مرکزی وزیر نتن گڈکری‘ قونصل جنرل امریکہ مسز جنیفرلارسن‘ ڈپٹی کمشنر برطانیہ ہائی کمشنر مسٹر گیرتھ وائن اوون‘ مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار اور دیگر نے X پر چیف منسٹر کو سالگرہ پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر نے بیشتر وزراء سے یادگیر گٹہ یادادری روانہ ہونے سے قبل ملاقات کی اور سالگرہ پر مبارکباد پیش کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا۔ ریونت ریڈی نے سالگرہ کے موقع پر اپنے افراد خاندان اور کابینی وزراء کے ہمراہ یادگیر گٹہ مندر میں خصوصی پوجا کی ۔3