حیدرآباد۔31۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سال نو کے موقع پر تلنگانہ عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیام میں چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ترقیاتی اور فلاحی پروگراموں پر عمل کر رہی ہے۔ حکومت نے بافندوں اور دیگر پیشہ جات سے تعلق رکھنے والے طبقات کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ 2022 ء میں بھی حکومت بہتر حکمرانی کیلئے سنجیدگی کے ساتھ خود کو وقف کردینے کا عہد کرتی ہے۔ عوام کی بھلائی کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اقدامات کئے جائیں گے۔ کے سی آر نے امید ظاہر کی کہ 2022 ء میں عوام کی خواہشات اور توقعات کی تکمیل ہوگی۔ اسی دوران صدرپردیش کانگریس اور رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی نے تلنگانہ عوام کو سال نو کی مبارکباد پیش کی اور ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ر